اسم اعظم کو کیسے تلاش کریں ؟
سوال
اسم اعظم کو کیسے تلاش کریں ؟
محترم سرفراز شاہ صا حب
جب بھی مجھ سے یہ سوال کیا جاتا ہے تو میں یہ عرض کرتا ہو ں کہ ہم ابھی کلاس ون اور ٹو میں پڑ ھ رہے ہیں اور ہم تمام یونیورسٹیوں میں ای میل بھج کر معلوم کر رہے ہیں کہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری میں داخلہ کب ہو گا ؟اسم اعظم کہیں بھی لکھا ہو ا نہیں ہے بلکہ قرآن کی تین سورتو ں میں یہ آیا ہے لیکن میں ان تینوں کے نام نہیں بتاوں گا کیونکہ انسان پھر ڈھونڈنے کی کوشش کرتا ہے کہ ان تینوں سورتوں میں کون سی سورت یا الفاظ دوہرائے گئے ہیں ۔میں آپ کو ایک سورت کانام بتا دیتا ہوں اس سورت کا نام سورۃ طٰہٰ ہے ۔اس کی تلاش مت کریں یہ کام رب کو کرنے دیں کہ آپ اللہ کو پکارتے ہو ئے اس مقام پر چلیں جائیں کہ رب تعالی آپ کو خود وہ علم عطا کر دے جیسے علم لدنی کہتے ہیں اور اس میں آپ کو اسم اعظم کا ادراک ہو جائے ۔میں آپ کو کیوں منع کر رہا ہوں کہ اس کو جاننے کی کوشش نہ کریں کہ اسم اعظم ایسا اثر ہے کہ وہ پڑ ھ کر جب آپ رب تعالی سے دعا کریں گے تو آپ کا کام تو ہوجاتا ہے لیکن انسان کا نام اولیا ءکرام کی لسٹ سے کاٹ دیا جاتا ہے ۔جب انسان اس راہ پر ہوتا ہے تو انسان مر جانا تو پسند کرتا ہے لیکن اس لسٹ سے نام کٹوا نا نہیں چاہتا ۔اگر ہم نے اللہ کا قرب حاصل کر لیا ہے تودنیاوی معاملات خود بخود حل ہو جاتے ہیں ۔رب تعالی تو اتنا کرم کرنے والا ہے کہ وہ اس انسان یا فقیر سے تعلق رکھنے والوں کے بھی کام کر دیتا ہے جو اللہ سے قرب رکھتا ہے ۔میں آپ سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ اسم اعظم تلاش نہ کریں بلکہ رب تعالی کی دوستی تلاش کر لیںکہ رب آپ کو قرب عطا کر دے پھر آپ کے مسائل خود بخودحل ہو جائیں گے ۔
