++92 321 6531424
info@qasimalishah.com
Qasim Ali Shah Qasim Ali Shah
  • Home
  • About Me
  • Columns
  • Trainings
  • Books
  • Quotations
  • Articles
  • Blog
  • Contact
  • Home
  • About Me
  • Columns
  • Trainings
  • Books
  • Quotations
  • Articles
  • Blog
  • Contact
  • Home
  • Articles
  • Camera Operator

Articles

09 Dec

Camera Operator

  • By Abid
  • In Articles
  • 0 comment

کیمرا آپریٹر

کیمرا آپریٹر کا کام فلم، تصاویر، ٹیوی شو، گانوں یا تجارتی اشتہارات کی ریکارڈنگ ہے۔ کیمرا آپریٹر اپنی تخلیقی اور تیکنیکی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے کہانی کی ضرورت کے مطابق ناظرین کیلئے قابل دید مناظر تخلیق کرتا ہے۔ وہ یہ کام ہدایت کار کی نگرانی اور ہدایات کے مطابق کرتا ہے۔ شوٹنگ کے دوران اس کا بہ راہِ راست واسطہ اداکاروں اور دیگر ارکان سے رہتا ہے۔

بیش تر کیمرا آپریٹر بہ طور ’’رنر‘‘ یا ٹرینی اپنے کام کا آغاز کرتے ہیں اور پھر موقع ملنے پر آگے بڑھتے ہیں۔ آپ کی ترقی کا انحصار آپ کے خلوص، مہارت اور اس صنعت سے وابستہ آپ کے ذاتی مراسم سے ہے۔
فلم بندی کے بارے میں کچھ تیکنیکی معلومات ہوں تو آپ کیمرا آپریٹر کے معاون بن سکتے ہیں۔ اس میں آپ کا کام کیمرا تیار کرنا اور اسے فوکس کرنا ہوگا۔ تجربے کے ساتھ آپ کیمرا آپریٹر بن جائیں گے۔
آپ فلم، ٹیوی اور فوٹوگرافی میں ڈگری لے کر اس کی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں، لیکن عملی طور پر اصل اہمیت آپ کی تیکنیکی مہارت اور تجربے کی ہے۔جس شعبے میں آپ کا تجربہ ہوگا، آپ اسی میں کام کریں گے۔ یہ شعبے خبریں، تجارتی اشتہارات، گانے اور گیت، ڈراما یا فلم، کھیل، کانفرنس اور سیمینار ہوسکتے ہیں۔ اپنی تخلیقی جبلت کے بل بوتے پرآپ اپنے لیے نئے مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔
درکار مہارتیں
اداکاروں، ہدایت کاروں اور دیگر ارکان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خوبی ہو۔ فلم بندی کے دوران بہترین ممکنہ منظر کشی کی صلاحیت ہو تاکہ دیکھنے والا اسے دیکھنے پر مجبور ہوجائے۔ اتنی تیکنیکی مہارت ہو کہ فلم کے بندی کے دوران اگر کیمرے میں کوئی تیکنیکی خرابی پیدا ہوجائے تو فلم بندی کے اوقات کو متاثر کیے بغیر وہ مسئلہ حل کرلے۔ جسمانی قوت اور برداشت ہو کہ فلم بندی کے دوران ضروری آلات کو اِدھر اُدھر حرکت دے سکے۔ ہاتھوں اور آنکھوں کے درمیان اچھی ہم آہنگ ہو تاکہ زیر استعمال آلات سے بہترین نتائج حاصل کرسکے۔
اہم شاخیں
ڈائریکٹر آف فوٹوگرافی: یہ ٹیوی یا فلم کے ڈائریکٹر کی ہدایات کی روشنی میں دل کش اور پُرکشش مناظر تخلیق کرنے کی کوشش کرتاہے۔ اس عمل کے دوران وہ مناسب روشنی کا بندوبست کرتا ہے، درست لینس کا استعمال کرتا ہے اور کیمرا ٹیم کے دیگر ارکان کو ضروری ہدایات دیتا رہتا ہے۔
امیج ٹکنالوجسٹ: یہ فلم اور ڈیجیٹل میڈیا کیلئے مزید ذرائع پیدا کرنے اور مزید منظر بندی کو مزید جاذبِ نظر بنانے کیلئے نئے آلات اور تیکنیکیں تیار کرتا ہے۔ یہ تخلیقی اور مشکل شعبہ ہے۔
اہم نکات
دلچسپیاں: فوٹو گرافی اور وڈیو گرافی، سینما، فلم، ویڈیو، آرٹس، الیکٹرونکس، ڈیزائن ٹکنالوجی، میڈیا، سیاحت۔
کم از کم اہلیت: ڈگری مفید ہوسکتی ہے، لیکن وڈیو بنانے کا عملی تجربہ اور تیکنیکی معلومات اس میدان میں کامیابی کیلئے کافی ہے۔
طرزِ کار: طویل دورانیہ میں دیر گئے تک کام کرنا عام ہے۔ کیمرا آپریٹر کو طویل فاصلے طے کرنا اور خطرناک مقامات پر قیام بھی کرنا پڑتا ہے، جیسے صحرا،جنگل، جنگی میدان۔
کام کا مقام: زیادہ تر اسٹوڈیو میں کام کرتا ہے۔ بیرونی عکاسی کیلئے مختلف مقامات پر جانا پڑتا ہے، خاص کر اشتہارات کی کمپنی یا نیوز چینل کیلئے یہ عام ہے۔ طویل عرصہ گھر سے دور رہنا پڑسکتا ہے۔
تلخیاں: اس کام میں مقابلہ بہت شدید ہے۔ بہت سے کیمرا آپریٹر اپنے تئیں کام کرتے ہیں اور ایک کلائنٹ کا پروجیکٹ مکمل کرکے دوسرا پروجیکٹ پکڑتے ہیں۔


  • Share:
Admin bar avatar
Abid

You may also like

Who is Successful?

  • December 2, 2020
  • by Abid
  • in Articles
کامیاب کون ہوتا ہے؟ایک شخص روزانہ صبح قصور سے دودھ خریدتا تھا اور لاہورلاکر بیچتا تھا۔ پھر...
Ways To improve Children’s intelligence (Part 2)
November 30, 2020
To Guess
November 30, 2020
The ‏‏Magic of Positive Words
November 26, 2020

Leave A Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Categories

  • Articles
  • Blog
  • Books
  • Columns
  • new
  • Others
  • Video

Recent Posts

دوسروں کے عیب نہ ڈھونڈیں
16Dec,2020
دل سے بندھے رشتے جب بار بار تکلیف دیں تو ان کو ہر بار کیسے معاف کریں ؟
12Dec,2020
سوال ۔جو لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں ان سے معافی کیسے مانگیں ؟
12Dec,2020

Get in touch

+92 321 6531424

info@qasimalishah.com

8 Raza Block Allama Iqbal Town, Wahdat Road Lahore, Pakistan.

Useful Links

  • About me
  • Books
  • Columns
  • Video
  • News
  • Contact
  • Video Lectures
  • QASF Videos

Social Links

  • Facebook
  • Twitter
  • Youtube

Disclaimer

Qasim Ali Shah is working for the betterment of Pakistani youth, here we are sharing news and lectures of Qasim Ali Shah for his fans. Its an Official Website of Qasim Ali Shah, No one allowed to copy any of the content.

Developed & Designed by Wisdom Coders

  • Home
  • About me