How is it possible to get rid of work habits and Delay?
By Sofia Sohail
کاموں میں تاخیر اور ٹال مٹول کی عادت سے چھٹکاراکیسے ممکن ہے؟
کسی بھی انسان کی کامیابی اور ترقی کے سفر پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی کامیابی میں ان کی عادات کا بہت عمل دخل ہے۔ ان عادات میں سے ایک عادت وقت کا بہترین استعمال کرتے ہوئے اپنا کام بر وقت کرناہے۔ جبکہ کسی ناکام آدمی کی زندگی پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوگا کہ اس ناکامی کی ایک وجہ کاموں میں تاخیر اور ٹال مٹول کی عادت ہے یعنی ایسے کام کو ملتوی کرنا جو نہایت اہمیت کا حامل اور ضروری تھا۔ کاموں میں تاخیر کی وجہ عموماً سستی، کاہلی، بوریت، خوف، خدشات، کام کاغیر دلچسپ ہونا یا مشکل ہونا ہوتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ اس عادت سے کیسے چھٹکارا ممکن ہے؟
۔ اپنے کاموں کی لسٹ بنائیں اور جو کام سب سے اہم ہیں ان کو سر فہرست رکھیں۔
۔ سرفہرست کاموں کو مکمل کرنے کا لائحہ عمل تیار کریں اور اس کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کریں۔
۔ بعض اوقات کام بہت طویل ہوتا ہے لہٰذا اس کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرلیں۔
۔ کام کے دوران جو عوامل توجہ ہٹانے کا باعث بنتے ہیں، ان سے دوری اختیار کریں۔
۔ جو کام زیادہ توجہ طلب ہیں وہ ایک وقت میں ایک کام کریں۔
– مشکل کاموں میں ان کاموں کے ماہر ین سے مدد لے لیں تاکہ کام کرنا آسان ہوجائے۔
۔ کسی بھی کام میں کاملیت (Perfection)اختیار کرنے کی بجائے بہترین انداز میں کرنے کی کوشش کریں۔
۔ کام کو دل چسپ بنا کر کرنے سے کام کرنا آسان ہوتا ہے۔
۔ جب ایک کام مکمل کر لیں تو اپنے آپ کو کوئی انعام دیں۔
۔ بعض اوقات تھکاوٹ بھی کام کے تاخیر کا با عث بن جاتی ہے اس لیے دس،پندرہ منٹ کی نیند لے لیں اس سے آپ کا ذہن اور جسم فریش ہو جائے گا اورکام بہترین انداز میں ہوپائے گا۔