The importance of Permission in The World of Sufism
تصوف کی دنیا میں اجازت کی اہمیت
سوا ل تصوف کی دنیا میں اجازت کی کیا اہمیت ہے ؟
محترم سرفراز شاہ صاحب
مجھے کھا نسی ہو گئی اب میرے پاس دوراستے ہیں کہ میں کسی بھی کیمسٹ کی دوکان پر جاوں جہاں سے مجھے پندرہ بیس کھانسی کے سیرپ مل جائیں گے تو میں اس کو اشارہ کر کہہ دوں کہ مجھے وہ کھانسی کا سیرپ دے دیں تو مجھے مل جائے گا یا پھر میں کیمسٹ سے کہہ دوں کہ مجھے کھانسی ہے تو کوئی اچھا سیرپ دے دیں تو وہ مجھے دے دیں گے. دوسرا راستہ یہ ہے کہ میں ڈاکٹر کے پاس چلا جاوں اور اس سے کہوں کہ مجھے کھا نسی ہو گئی ہے تو میرا علاج کر دیں تو وہ ڈاکٹر صاحب میرا مکمل چیک اپ کر یں گے اور مجھ سے میری بیماری کے متعلق سوال کریں گے تو وہ مجھے ایک سیرپ بتا دیں گے تو اس میں فرق کیا ہے ،میں جب اپنی مرضی سے سیرپ لوں گا تو مجھے معلوم نہیں کہ اس کے سائیڈ ایفیکٹ کیا ہیں۔وہ ادویات جو میں نے پہلے کھائی ہیں کیا ان کے ساتھ مل کر یہ کوئی مضر اثرات تو مرتب نہیں کریں گے ۔ڈاکٹر صاحب وہ سیرپ دیں گے جو میری باڈی کی کیمسڑی کے ساتھ سیٹ ہو جائے گا تو جو وظائف اورپڑ ھائیاں ہیں ،ان میں کچھ مسنون دعائیں ہیں تو وہ ہرانسان پڑھ سکتا ہے لیکن ایک ایسا ذکر یا اذکار جو مخصوص وقت میں مخصوص تعداد میں پڑ ھا جائے وہ وظیفہ کہلاتا ہے تو اس کے اثرات اور ہیں ان اثرات کو ایک صاحب علم ہی جان سکتا ہے تو آپ فرض کرلیں کہ ہم مختلف وظائف پڑھ رہے ہیں تو ہمیں نہیں معلوم کہ کون سی پڑ ھائی کے کون سے اثرات ہیں ،اس میں احتمال اس بات کا ہے کہ ہماری ذہنی کیفیت شدید متاثر ہو گی لیکن اگر ایک صاحب علم ہمیں وہ وظیفہ بتائے گا جو ہمیں سوٹ کرے گا اور ہماری ذہنی حالت کو بھی متاثر نہیں کرے گا ۔