BLOGS

Imagine yourself in a thriving and satisfying
career,doing what you love and helping
others to advance personality and
professionally.

24

NOV

سب سے بڑی کر پشن کیا ہے اور کیااس کا خا تمہ ممکن ہے ؟

By Zohaib In Blogs

سب سے بڑی کر پشن کیا ہے اور کیااس کا خا تمہ ممکن ہے ؟
سوال :سب سے بڑی کر پشن کیا ہے اور کیا اس کا خا تمہ ممکن ہے ؟
محترم سرفراز شاہ صاحب
میں جب گو ر نمنٹ جاب میں تھا تو ہمارے ایک سینئرافسر آئے ، انہوں نے میٹنگ بلائی اور میٹنگ کے دوران بولے: میں اس افسرکو برداشت کر سکتا ہوں جو کہ جسمانی بے ایمانی کاارتکاب کرے لیکن ذہنی بے ایمانی کرنے والے کو برداشت نہیں کروں گا ۔
میں اس وقت جوان تھا تو دوسرے کولیگ کے ساتھ مل کر مذاق کرنے لگا کہ لو آج ہمیں بے ایمانی کی آزادی مل گئی لیکن جوں جوں وقت گزرا اور عمر بڑھی تو معلوم ہو ا کہ ان صاحب کے الفاظ سونے سے بھی قیمتی تھے ۔ اگر میں ذہنی طور پر بد دیانتی سوچ والا انسان نہیں ہو ں تو میں تو فزیکل کر پشن کر ہی نہیں سکتا کیوں کہ میرے ہر عمل کی ابتداء نیت اور ارادے سے ہے تو ارادہ کرنے کے لیے سب سے پہلے میری سوچ ہے پھر نیت ہے اور پھر عمل ہے ۔تو جب وہ سوچ میں ہی نہیں آئے گی تو میں نے اس پر عمل کہاں سے کرنا ہے ۔
اگر کر پشن ختم کرنے کو میں اس طرح بیان کروں کہ ایک درخت ہے اس کے پھل پر کیڑا لگا ہوا ہے ،ہم اس پھل کو اور شاخوں کو جھاڑ دیتے ہیں لیکن اگلے سال جب پھل لگتا ہے تو دوبارہ کیڑا لگ جاتا ہے تواب پھل کو کیڑے سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ درخت کی جڑ میں کھاد اور ادویات ڈالیں تب ہی کیڑوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔طالب علمی کے زمانے میں گورے نے ہمیں ایک بات سکھائی تھی وہ سبق ہم سب بھول گئے ہیں ،گورے کا کہنا یہ تھا کہ جو بھی مسئلہ ہمیں پیش آتا ہے تو اس کو حل کرنے کے لیےضروری ہے کہ ایک ترتیب کے ساتھ اس کا تجزیہ کریں ۔پہلا قدم یہ ہے کہ ایمان دارانہ تجزیہ کریں کہ اصل میں مسئلہ کہاں ہے ؟کیوں کہ عام طور پر جو مسئلہ نظر آتا ہے، حقیقتاً وہ ہوتانہیں بلکہ مسئلے کا ردِعمل ہو تا ہے ۔ہم اس ردعمل کو مسئلہ سمجھ کر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو عموماً غلط ہو جاتا ہے ۔ سب سے اہم اصل مسئلہ کوجانناہے اور جب ہم یہ کر لیں تو پھر وجوہات نہ ڈھونڈیں بلکہ وجوہات کی جڑجاننے کی کوشش کریں کیوں کہ وہ نظر آنے والی وجوہات سے مختلف ہوں گی ،جب اس پر کام کر لیں تو پھرسوچیں کہ مسئلہ کی ذمہ داری کس پر عائد ہو تی ہے اور پھر اس کا حل ڈھونڈیں ،گورا تاکیدسے بیان کرتا تھا کہ اس کا مستقل حل ڈھونڈیں ورنہ یہ مسئلہ دوبارہ پیدا ہو جائے گا ، لیکن چونکہ ہم ایسا کرتے نہیں اس لیے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں

Zahid Ilahi

i love to read this column

LEAVE A REPLY

YOU MAY ALSO LIKE

انسان کا گمان اور اس کا مستقبلسوالشاہ صاحب !چند سال پہلے شاہ ایک کتاب آئی جس کا نام دی ...