BLOGS

Imagine yourself in a thriving and satisfying
career,doing what you love and helping
others to advance personality and
professionally.

16

NOV

Our Vision For The Betterment of The Education System

By Abid In Blogs

تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے ہمارا نیاوژن
(ڈاکٹر اصغر زیدی)

ہم نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے لیے 2020 سے 2023تک ایک اسٹریٹیجک وژن بنا یا ہے ۔جس کے پانچ بنیادی نکات ہیں:

پہلا نکتہ : میعاری تعلیم پر توجہ
معیاری تعلیم سے مراد یہ نہیں ہے کہ ہم اچانک سے بڑی ماڈرن قسم کی کتابیں منگواکر پڑھانا شروع کردیں، کلاس روم کے سٹرکچر کو بڑ ا بہترین کردیں اور بڑی بڑی بلڈنگزبنادیں ،بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ معاشرے میں کاروباری مائنڈ سیٹ کوپیدا کیا جائے۔انڈسٹری اور اکیڈمیہ کا باہمی رابطہ مضبوط کیا جائے۔ہم چاہتے ہیں کہ طلبہ کا کوئی پراڈکٹ جب مارکیٹ میں جائے تو اس کی حوصلہ افزائی ہو اور اس کی ایک اچھی قیمت ہو۔ جب ہم معیاری تعلیم کے اس ایجنڈے پر توجہ دیں گے تو اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ہمارے جو طلبہ یہاں سے گریجویشن کرکے نکلیں گے وہ اس معاشرے کے ایک اچھے اور ہم فرد بن سکیں ۔ ان کی کردار سازی اس طرح سے ہوجس سے وہ ایک اچھے انسان بن جائیں اوران کی مثال دی جائے ۔

دوسرا نکتہ : ریسرچ
میں ایسی ریسرچ چاہتا ہوں جس سے براہ راست معاشرے کو فائدہ ملے۔معاشرے کو بہترین پراڈکٹ دیں اور جو ہمارے سوشل سائنس کے طلبہ اور اساتذہ ہیں وہ اس موضوع پر آرٹیکلز لکھیں ،سوشل میڈیا پرآئیں تاکہ معاشرے میں بزنس مائنڈ سیٹ کو فروغ ملے۔ہم نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں یہ اعلان کیا ہے کہ ہر وہ طالب علم جس کی تحقیق سے صحیح معنوں میں معاشرے کو فائدہ مل رہا ہو، اس کوایک بڑے انعام سے نوازا جائے گا۔

تیسرا نکتہ : انٹرنیشنلائزیشن
اس میں وہ تمام چیزیں شامل ہیں جو عالمی معیاری تعلیمی اداروں میں موجود ہیں، ان سب کو ہم اپنے یونیورسٹی میں لے کر آئیں گے۔

چوتھا نکتہ : انفراسٹرکچر
میری مراد عوامی انفراسٹرکچر سے نہیں بلکہ آئی ٹی انفراسٹرکچر ہے۔ہمارا سسٹم ا س طرح ہونا چاہیے کہ اگر ہم نے یونیورسٹی کیمپس کا ماحول بنانا ہے تو اس میں ہر کام کااپنا ایک طریقہ ہو۔ہمیں معلوم ہو کہ فیس کہاں جمع ہونی ہے۔ہم نے طلبہ کو کیا کیا ایجوکیشن دینی ہے ۔پڑھانے والے اساتذہ کی تنخواہیں کس طرح ان تک پہنچانی ہیں۔لیکچرز کہاں ریکارڈ ہورہے ہیںان کو کس طرح سے اپ لوڈ کیا جاناہے۔تمام کیمپس میں جو بھی سرگرمیاں ہیں ہم نے انہیں اچھے طریقے سے مینج کرنے ہیں۔

پانچواں نکتہ :گورننس
اس میں سب سے اہم بات ہے :Merit based promotion & appointment
میرا یہ سنگل لائن ایجنڈا ہے کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں بغیر اہلیت کے کوئی تقرری نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی کی ترقی ہوگی۔اس اصول سے ہم پوری دنیا کویہ پیغام دے رہے ہیں کہ محنت کرنا اور اچھا میرٹ بنانے سے ہی کامیابی ہے ۔ہم چوردروازے یا شارٹ کٹ ڈھونڈنے کے بجائے کوشش کریں کہ اپنی اہلیت کو پروان چڑھائیں ،تاکہ نئی نسل کو معلوم ہوجائے کہ ہمارے ملک کا ایک بڑا تعلیمی ادارہ میرٹ پر طلبہ کو ایڈمیشن دیتا ہے ۔ان کا انتخاب کرتا ہے اور اسی کے مطابق ان پروموشن کرتا ہے۔

اس نئے ایجنڈے سے ہمیں بڑی توقعا ت ہیں ۔ان شاء اللہ یہ تعلیمی نظام میں موثر تبدیلی کا ایک نکتہ آغاز ہوگا او ر آنے والی نسلیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گی۔

Xohaib Rajpoot

Great Blog

LEAVE A REPLY

YOU MAY ALSO LIKE

انسان کا گمان اور اس کا مستقبلسوالشاہ صاحب !چند سال پہلے شاہ ایک کتاب آئی جس کا نام دی ...